پیارا پاکستان

پیارا پاکستان پیش بہا قربانیوں کا ثمر ہے، مجاہد عبدالر سو ل

لاہور(لاہورنامہ)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ پیارا پاکستان پیش بہا قربانیوں کا ثمر ہے،آزادی اللہ کی بڑی نعمت ہے آزادی کی قدر کسی نے پو چھنی ہے تو کشمیر ا ور فلسطین کے عوام سے پوچھیں.

پاکستانی خوشحالی اور استحکام کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سنی تحریک چائنہ سکیم لاہور کے زیر اہتمام پرچم کشائی سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پرپیرطریقت پیر سید نسیم شاہ،مفتی شفاقت علی ہمدمی،مفتی محمد عرفان نعیمی،مفتی نصیر احمد فیضی،قاری محمد عنصر سلطانی،محمد طارق محمود ، علامہ سر فراز سیالوی، غلام مر تضی فردو سی، عبد النبی کوکب سمیت دیگر سنی تحریک کے رہنما ء موجود تھے۔

علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے مزید کہاکہ ہم باہمی اتحاد اتفاق ا ور یکجہتی سے پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور استحکام کے لیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔