مری (لاہورنامہ)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج گورنمنٹ ہاس مری میں خصوصی اجلاس منعقدہوا،جس میں 14 اگست کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایاگیاکہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران مری میں 4 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے – اجلاس میں یوم آزادی کے حوالے سے ٹریفک مینجمنٹ کے جامع پلان کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر راولپنڈی نے 13 اور 14 اگست کی شب آتش بازی اور 14اگست کو شام موسیقی کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے ضلع مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیاہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مری کے سیاحتی علاقے کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے مری میں سیاحوں اور شہریوں کی سہولت کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ یوم آزادی پر مری میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے جائیں –
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیاکہ مری کے کشمیر پوائنٹ پر یوم آزادی کی شب پر آتش بازی کی جائے گی جبکہ پارکوں اور دیگر سیاحتی مقامات پر آتش بازی اور میوزیکل شوہوں گے-
اجلاس میں مری کے ماسٹر پلان، سہولتوں کی بہتری اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔چیف سیکرٹری، راولپنڈی کے کمشنر، آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر،محکمہ جنگلات، ٹورازم، این ایچ اے، پی ایچ اے، ڈی جی آرڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ہاسنگ، تعمیرات و مواصلات، صحت کے سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔