لاہور(لاہورنامہ)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ باجے بجا کر یوم آزادی منانیوالے تاریخ کا مطا لعہ کریں.
یوم آزادی کا جشن بیہودگی ، آوارہ گردی سے منانے والو ں نے شہداء پاکستان کی روحو ں کوتڑپا یا ہے،یو م آزادی منانے کا بہتر ین طر یقہ شکرانے کے نوافل کی ادائیگی اور شہداء کیلئے قرآ ن خوانی کر نا ہے ۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک مغل پورہ میں” عشرہ یوم آزادی” کی منا سبت سے تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پرعبد النبی قادری،محمد سرور فریدی،رضوان قادری،کرامت علی ٹھیکیدار ،نواز خان،میاں عثمان،جاوید بھائی،راشد علی عطاری،غلام یٰسین،قاری ناصر،سلمان گجر،میاں قیصر لطیف، عمرناگی، علامہ سر فراز سیا لو ی، علامہ غلام مر تضی فردوی، شان علی قادری، مفتی عبدالجلیل قادری اور سید بابر شاہ سمیت دیگر سنی تحریک کے رہنما موجود تھے۔
انہو ں نے کہا کہ یوم آزادی پر باجے بجانے والے اور ڈانس کی محفلیں سجانے والے پاکستان کیلئے قر بانیو ں دینے والو ں کے بارے میں ضرور معلومات حا صل کر یں کہ ہمارے بزرگو ں نے کتنی محنتوں اور قر بانیو ں سے یہ ملک حا صل کیا تھا اورآ ج ہم کس راستے پر چل پڑے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت ہر سا ل یوم آزادی کے موقع پر سرکاری سطح پر مسا جد اور عوامی مقامات پر شکرانے کے نو ا فل پڑھنے اور شہداء پاکستان کی روحوں کو تسکین پہنچانے کیلئے قرآ ن خوانی کی محفلیں سجانے کااہتمام کرے ۔