نگران حکومت کے اقدامات

توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنائو میں کمی آئیگی، شاہ محمود

اسلام آباد(لاہورنامہ)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنائو کی صورتحال میں کمی آئے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہتر یہی ہوگا نگراں سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیرجانبدار ہوں، نگران حکومت کے پاس موقع ہے کہ پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تنائو کی صورتحال ختم کرے، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تاکہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ توقع ہے نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنائو کی صورتحال میں کمی آئے گی، نگران حکومت بطور جذبہ خیرسگالی گرفتارخواتین کی رہائی کااعلان کرے تو اچھی پیش رفت ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نگران حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی 180سے زائد کیسز میں جکڑے ہوئے ہیں،وکلا کی رسائی اور مشاورت ضروری ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہی؟۔