اسلام آباد(لاہورنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو بدھ کوعدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے حکم دیا کہ شاندانہ گلزار کو بدھ کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس پولیس افسر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو معلومات دی وہ بھی آج بدھ کو عدالت پیش ہو۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے آج بدھ تک 3ماہ کے ایم پی اوز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔