خواجہ آصف

زیرو رسک ہونے تک نوازشریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے،خواجہ آصف

اسلام آباد(لاہورنامہ)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔

سابق وزیردفاع خواجہ آصف صدر عارف علوی کے بھاشن پر جذباتی ہوتے ہوئے کہاکہ عفو اور درگزر کا درس دینے سے پہلے صدر علوی اپنا ماضی اپنے سامنے رکھیں وہ اپنا ماضی بھول کر اب لوگوں کے سامنے وعظ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کیلئے دوسرے فریق کو سننا لازمی ہے مگر نواز شریف کو تو اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا، عمران خان تو ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں بھی اپیل کرسکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔نگران وزیراعظم کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے ڈاکٹر مالک کا نام تجویز ہوا تھا اور اس پر کسی سمت سے اختلاف نہیں تھا۔