محسن نقوی

یوم آزادی پر عوام نے اتحاد واتفاق کا شاندار مظاہرہ کیا، محسن نقوی

لاہور(لاہورنامہ)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 76واں یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم نے بے مثال اتحاد واتفاق کا شاندار مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ پاکستانی عظیم قوم ہے اورزندہ قومیں آزادی کا دن اسی قومی جذبے اور عزم کے ساتھ مناتی ہیں –

عدلیہ، عسکری حکام، سول انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں نے یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر کے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا – یوم آزادی کی تقریبات کے لئے بہترین انتظامات پرصوبائی وزرا، انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دیتا ہوں –

صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں، عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آزادی کی خوشیاں منائیں – محسن نقوی نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اوردیگر اداروں نے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے محنت سے فرائض ا دا کئے۔

کابینہ کمیٹی امن و امان کے اراکین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔ پرامن ماحول یقینی بنانے کے لئے پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا ء ،سول انتظامیہ، پولیس اورمتعلقہ اداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا۔