نیرو بی (لاہورنامہ)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چائنا میڈیا گروپ اور افریقن براڈکاسٹنگ یونین کی مشترکہ میزبانی میں "افریقن پارٹنر” میڈیا تعاون فورم” 2023 منعقد ہوا۔
چین کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ثقافت و سیاحت کے وزیر ہو حہ پھنگ نے فورم سے خطاب کیا۔ محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹراورچائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ، افریقی براڈکاسٹنگ یونین کے سی ای او گریگوئل جاکا، کینیا میں چین کے سفیر چو پھنگ جیان اور کینیا، جنوبی افریقہ اور نائجیریا سمیت 27 افریقی ممالک کے 100 سے زائد میڈیا اداروں کے رہنماؤں، ماہرین اور اسکالرز کے ساتھ ساتھ چینی اورافریقی کاروباری اداروں کے نمائندوں نے بھی فورم میں شرکت کی۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے افریقی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
ہمیں چینی اور افریقی میڈیا کے تعاون کی طاقت کو متحد کرنا چاہئے ، عالمی رائے عامہ کے ماحول کی تشکیل نو کو فروغ دینا چاہئے اور چینی و افریقی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ، افریقی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ نئے عہد میں چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے دانشمندی اورقوت کا کردار شامل کیا جا سکے ۔