لاہور (لاہورنامہ) لاہور میں بیشتر پرائیویٹ سکول سے کھل گئے جہاں تعلیمی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا جبکہ سرکاری سکولز 21 اگست سے کھلیں گے۔
حکومت کی جانب سے سکولوں میں 20 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔پرائیویٹ سکولز نے پہلے مرحلے میں ہائر سکینڈری کلاسز میں نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سکول آنے پر طلبہ و طالبات نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔