لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مزارحضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ مرجع خلائق کا مرکز ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 4۔17 کنال مزید اراضی کو شامل کرکے داتا دربار کی توسیع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور مجاورین داتا دربار کے توسیعی منصوبے میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مجاورین کیلئے متبادل جگہ اوقاف کی طرف سے مہیا کرنے کی پلاننگ حتمی مرحلے میں ہے۔
کمشنر لاہور نے اے ڈی سی آر، مجاورین، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش دربار کی توسیع متبرک و مقدس کام ہے۔ سب کا اتفاق ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت داتا دربار توسیع کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید، اے سی آر اظہارالحق باجوہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد ورک اور داتا دربار کے مجاورین نے شرکت کی۔