لاہور(لاہورنامہ) صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے نگران حکومت کی طرف سے عوام پر پٹرول بمب گرانے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 20روپے تک اضافوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رداں ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کے بعد40روپے فی لیٹر سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ متاثر ہوگا۔
پٹرول اور ڈالر کی اونچی اوڑان نے کاروبار کرنے والوں کیلئے مشکلات کے انبار لگا دیئے ہیں نگران حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر پاکستان کی معیشت پر ڈرون حملے کرنے بند کرے اور ملک کی صنعتی و تاجر برادری کیلئے ریلیف کا اعلان کرے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے.
جس سے ہر چیز مہنگی ہوگی اور سفید پوش طبقہ سمیت ہر طبقہ متاثر ہوگا۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ پٹرول مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر مہنگی بجلی کے باوجود بجلی کی ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بھی اضافہ ہوگا جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ پر مزید اضافہ بوجھ پڑے گا۔
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے جاری مہنگائی میں بھی مزیدہوشربا اضافہ ہوگا۔حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے اور اس پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کبھی بھی ملک میں خوشحالی نہیں لایا بلکہ یہ پروگرام ہمیشہ پاکستانی عوام کے لیے بدحالی کا باعث بنا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول پر تمام اضافے فی الفور واپس لے کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔