چین

چین کا جا پا ن کی جا نب سے آلودہ پانی کے اخراج پر تشو یش کا اظہار

بیجنگ (لاہور نامہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں بیان کیا ہے کہ چین 24 اگست سے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنا شروع کرنے کے حوالے سے جاپان کے اصرار پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے اور اس عمل کی مخالفت کرتا ہے ۔

بدھ کے روز وانگ وین بین نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو واپس لے، جوہری آلودہ پانی کو زبردستی سمندر میں چھوڑنے کے اپنے منصوبے کو روکے، نیک نیتی سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کرے اور عالمی سمندری ماحول کو غیر متوقع نقصان سے بچانے کے لئے اس مسئلے سے ذمہ دارانہ انداز میں نمٹے۔ ہم نہیں چاہتے کہ 24 اگست 2023 سمندری ماحول کے لئے تباہی کا دن بن جائے۔