جو ہا نسبر گ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی چن پھنگ نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد سے ملاقات کی۔
شی چن پھنگ نے کہا کہ چین ایتھوپیا کا قابل اعتماد دوست اور مخلص شراکت دار ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھا ہے اور ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیئٹیو اور چین-افریقہ تعاون کے فورم کے فریم ورک کے اندر نتیجہ خیز تعاون حاصل کیا ہے۔
چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دے رہا ہے جس سے چین-ایتھوپیا تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔چین ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اورچین ایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ تبادلوں کو تیز کرنے اور جامع تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔