جو ہا نسبر گ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہ اجلاس میں شریک نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب سے ملاقات کی ہے ۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ملتے جلتے تاریخی تجربات اور جدوجہد نے چین اور افریقہ کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے اور چین چھوٹے یا بڑے تمام ممالک کے لئے برابری اور باہمی احترام کو برقرار رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چینی عوام کے ساتھ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ راستے کا انتخاب کیا ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی کوشش کر رہی ہے ۔ صدر شی نے کہا کہ چین مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر جیسے متعدد اقدامات کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے لئے مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کرےگا اور ترقی پذیر ممالک کے مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کرتا رہےگا۔
صدر ہیج گینگوب نے کہا کہ چین ہمار ا چار موسموں کا دوست ہے جس پر ہم مشکلات کے وقت بھروسہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمیبیا قومی آزادی کی جدوجہد اور ملک کے مختلف منصوبوں کو ترقی دینے کے عمل میں مضبوط حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔