سمارٹ لاہور“

کمشنر لاہور کی زیر صدارت ”سمارٹ لاہور“ پر اجلاس منعقد ہوا

لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ”سمارٹ لاہور“ پر اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو پی آئی ٹی بی نے لاہور سمارٹ پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہاکہ سمارٹ لاہور کا بنیادی مقصد شہریوں کی شکایات و سہولیات فراہمی کیلئے شیڈولڈ ردعمل دینا ہے۔ سمارٹ لاہور میں شہریوں کی شمولیت سے بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ”شہری اپنی شکایت اپلوڈ کریں۔محکمے فوری ردعمل دیں“۔ اس پر ہم پہلے ہی کام شروع کر چکے ہیں۔ ایل ڈی اے اور واسا کا آن لائن سسٹم سمارٹ لاہور کی طرز پر شہریوں کو مثبت ردعمل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ایپ کے ذریعے آن لائن ادائیگیوں و سروسز، ڈورسٹیپ ڈلیوری فراہم کی جارہی ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کو خدمات فراہمی کیلئے، ایم سی ایل و ایل ڈی اے کا انٹگریٹڈ پورٹل اور واسا کا سینیٹیشن پورٹل کامیابی سے چل رہا ہے۔ شہری شکایات کا ازالہ و سہولیات فراہمی کیلئے سمارٹ لاہور پروگرام کو مراحل میں آگے بڑھایا جارہا ہے۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایم ڈی واسا غفران احمد، چیف انجینئر اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے آصف حسین، سی اوایم سی ایل سید علی عباس بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل کلیم یوسف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان سمیت پی آئی ٹی بی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔