شیخ رشید

مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے، شیخ رشید

لاہور (لاہورنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے ۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس )پر ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی ، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہے .

اور بلآخر آئی ایم ایف بھی روٹھ جائے گی ۔انہوں نے گزشتہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سارا کام 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا ، اب 8 دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے، اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے، نہ باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ اور نہ ہی دوکان ، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے جس کی ساری ذمہ داری 16مہینوں میں 13پارٹیوں کی نااہل نالائق ناکام حکومت پر آتی ہے۔