لاہور(لاہورنامہ) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 62نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1109 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 26 ،راولپنڈی میں 17 ،ملتان میں 6 ،فیصل آباد اور شیخوپورہ میں تین، تین، شیخوپورہ، گوجرانولہ ، اٹک ،گجرات، اوکاڑہ ، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 108 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔