کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا لٹن روڈ، جین مندر، بیگم روڈمحلہ کا دورہ

لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لٹن روڈ، جین مندر، بیگم روڈمحلہ کا 24گھنٹے میں دوسرا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پہلے دورے کے دوران دی گئی اپنی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے اہل محلہ اور افسران کے ہمراہ تمام اندرون تنگ گلیوں کا دورہ کیا۔ ایک ایک پوائنٹ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈینگی مچھر و لاروا کا خاتمہ صاف ستھرے ماحول کے بغیر ناممکن ہے۔ جہاں تعمیراتی ملبہ، نمدارکچرا، کوڑا کرکٹ، پانی جمع ہوگا، وہ جگہیں ڈینگی مچھر کی آماجگاہ ہوتی ہیں۔

اب انسداد ڈینگی، صفائی، انسداد تجاوزات سرگرمیاں ایک ساتھ ہوا کریں گی۔ کمشنر لاہور کے ہمراہ اے سی سٹی واثق عباس، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی فہد احمد، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد فیصل سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔

کمشنر لاہور کے حکم پر محلے میں زیر تعمیر پلازہ سیل کردیا گیا۔ بیسمنٹ کے پانی میں ڈینگی مچھر مار دوا ڈال دی گئی۔ ایم سی ایل، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں نے بڑی حدتک علاقہ کو صفائی کے حوالے سے کلیئر کردیا تھا کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی باقاعدہ صفائی ورکز ڈیپیوٹ کررہی ہے۔

اہل محلہ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل کی مشترکہ ٹیم علاقے کو کلیئر کرے گی۔مین ہولز، سیور لائنز، لٹکتی تاریں، تجاوزات، گلیوں میں پڑے عمارتی ملبہ کے مکمل خاتمے کیلئے 4دن کی ڈیڈلائن ہے۔