ٹوکیو (لاہورنامہ)یکم ستمبر کو نیوکلیئر پاور پلانٹس سے آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف قومی رابطہ ایسوسی ایشن نے ٹوکیو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کو جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے صدر کوہایاکاوا کے خلاف ایک شکایتی خط پیش کیا جس میں فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کی مخالفت کی گئی ہے۔
شہریوں کے گروپ کے مطابق تابکار مواد ٹریٹڈ نیوکلیئر آلودہ پانی میں باقی رہتا ہے جسے دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جاپانی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات انتہائی سنگین ہیں۔