اسلام آباد (لاہورنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ نے ملاقات کی جس میں جمال شاہ نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مابین تعاون انتہائی سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔