اسلام آباد (لاہورنامہ)بجلی کے بلوں پر صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان طول پکڑ گیا، نگران وفاقی حکومت عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو شیئر کیئے گئے پلان پر جواب کی منتظر ہے.
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی آمادگی پر تین سو یونٹ تک صارفین کو تین ہزار روپے تک ریلیف دئیے جانے کا امکان ہے۔اگست کے ماہ میں صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ کا ازالہ نہ ہو سکا.
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئی ایم ایف جواب کی منتظر جمعہ کے روز بھیجے گئے پلان پر تاحال جواب نہیں آیا ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے موصول ہونے کا امکان ہے اگر آئی ایم ایف سے گرین سگنل مل گیا تو بجلی صارفین کونگراں حکومت 300 یونٹ بجلی صارفین کو بلوں میں 3 ہزار روپے تک ریلیف دے سکتی ہے .
60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی کا امکان ہے تاہم ریلیف یا دیگر تمام آپشنز صرف اور صرف آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہیں۔