لاہور (لاہورنامہ)سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کا ایک اور احسن اقدام ، پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سمر سکلز کیمپ کا پہلی بار انقعاد کروانے پر مثبت نتائج سامنے آئے.
چیرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ناظر خان نے میٹنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکریٹری انڈسٹریز کی کاوشوں سے اب بہت سے بے روزگار ہنر مند بنے گے، سیکرٹری انڈسٹریز نے ایک کلک پر رزلٹ آن لائن کر دیا اب طلبہ بھی ایک کلک پر رزلٹ اور سرٹیفکیٹس حاصل کرسکیں گے.
تین ماہ کے تربیتی کورس میں پنجاب کے 26 کالجز میں 13 مختلف اقسام کے کورسز کروائے گئے، کل 1779 طلبہ نے حصہ لیا جس میں سے 1666 پاس ہوئے، جس کا نتیجہ 93.65 % رہا ، ان پروگرامز میں 2 بچوں نے 100 فیصد نمبر حاصل کئے جس میں مصئاب کا تعلق روالپنڈی اور عبدالرحمن کا تعلق ساہیوال سے ہے.
سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کہا کہ محکمہ صنعت نے ٹیوٹا کے تعاون سے 10 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں 14 ٹریڈز اور 25 اداروں میں 3 ماہ کے سمر سکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے طلباء نے کورس میں بلا معاوضہ شرکت کی اور اس کا امتحان اور تصدیق پی بی ٹی ای کی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے کورس مکمل کرنے کو طلبہ کو سرٹیفکیٹس دینے کی ہدایت کی، کورس مکمل کرنے والے بچے مبارک باد کے مستحق ہے، جبکہ سمر سکلز کورس کروانے والے اساتذہ کو چار دن میں محنت کرکے رزلٹ ان لائن کرنے اور کورس کے دوران بہترین کارکردگی پر شاباش دی، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کا مزید کہنا تھا کہ سمر سکلز کا مقصد مہنگائی کے دور میں گھر بیٹھنے کی بجائے افراد کو روزگار دینا ہے.