یادگار شہدا پر حاضری

نگران وزیراعلی محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور کی یادگار شہدا پر حاضری

لاہور(لاہورنامہ)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا آج یوم دفاع کے موقع پر کینٹ میں یادگار شہدا پر حاضری دی –

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ شہدا قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں۔

شہدا نے اپنے لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیاہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاک دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ان ماووں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-