انوارالحق کاکڑ

دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (لاہورنامہ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کیخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

افسوس ہے کہ ان حملوں میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کیخاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہے۔