لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔حمزہ شہباز لاہورائرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں اپنے والد شہباز شریف اورتایا نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف ستمبر کا مہینہ لندن میں ہی قیام کریں گے۔