ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا اچھرہ میں ڈینگی کاروائیوں کا جائزہ

لاہور (لاہورنامہ) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے یو سی 94 شیر شاہ کالونی اچھرہ میں ڈینگی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ڈینگی مریض کے گھر آمد، عیادت کر تے ہوئے کیس رسپانس کا جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور نے مریض کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور لواحقین سے بات کرتے ہوئے ٹیموں کے متعلق پوچھا۔ڈی سی لاہور نے یو سی 94 شیر شاہ کالونی اچھرہ میں ڈینگی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔

رافعہ حیدر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں، کل صبح 9 سے آج صبح 9 تک میں ڈینگی کے 17 مریض رپورٹ ہوئے۔ کینٹ میں سب سے ذیادہ 12 مریض جبکہ علامہ اقبال، داتا گنج بخش، راوی، شالیمار اور واہگہ ٹاؤن میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوئے۔

ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی سروئلنس ٹیمیں واٹر کولرز اور پانی کے ممکنہ ذرائع کو لازمی چیک کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں۔ ڈی سی لاہور نے انتظامی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی ایچ اوز ڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں۔

رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ ڈینگی مہم میں لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔شہری ڈینگی ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے پر اطلاع دیں یا سوشل میڈیا پر ٹیگ کریں۔