سمارٹ لاہور“

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر پیغام

لاہور (لاہورنامہ)‌کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے دوقومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانان پاک و ہند کو علیحدہ شناخت دی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ قائد اعظم عالمی عصری سیاست میں سب سے مدبر، دیانتدار اور سچے راہنماءتھے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں محمد علی جناح کی فوج کا ادنی سپاہی ہوں۔“ علامہ محمد اقبال کے الفاظ ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔

کمشنر لاہور نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے سیاسی و عملی جدوجہد کے بعد پاکستان جیسا عظیم ملک حاصل کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے ان کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہونا ہے۔