کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کے وحدت روڈ ، اقبال ٹاون کے مختلف سکولوں کے اچانک دورے

لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے وحدت روڈ اقبال ٹاون کے مختلف سکولوں کے اچانک دورے کیے۔ کمشنر لاہور نے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائیر سیکنڈری، گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری بوائز سکول اور مڈل گرلز سکول وحدت روڈ کا دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے طلبا و طالبات سے پڑھائے جانے والے مضامین کے متعلق سوالات کئے۔ انکی حوصلہ افزائی کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے کل 1120 سرکاری سکولوں میں اس سال ریکارڈ انرولمنٹ 6لاکھ 46ہزار رہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کلاس رومز میں پیچھے کھڑے ہوکر ٹیچرز کے طریقہ تدریس کا جائزہ لیا ۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ سکولز کی آئی ٹی لیبز کو ہمہ وقت فعال رکھیں۔ تمام عمر کے بچوں کو ابتدائی تعارفی کمپیوٹر تربیت دی جائے۔ ٹیچرز طلبا و طالبات کو اپنے ہم جماعتوں کو پڑھانے کا موقع دیں۔ اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات انتہائی ذہین ہیں۔ بورڈ امتحان میں بہترین کارکردگی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلبا و طالبات کو اس طرح پڑھائیں کہ سٹوڈنٹس کو ٹیوشن کی ضرورت نہ رہے۔کمشنر لاہور نے سکولوں کے کلاس رومز، آئی ٹی لیبز، سائنس لیبز، ایڈمن آفس صفائی اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سکولوں کے بہترین سٹوڈنٹس کے نام اور تصاویر سکول کے باہر نمایاں آویزاں کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ استاد، سٹوڈنٹ اور والدین کی بہترین مثلث سے سٹوڈنٹ زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب ہوتا ہے۔پرائمری سکولز میں ہیلتھ کیمپس باقاعدگی سے لگائیں۔

بچوں کا نیوٹریشنل چارٹ اپ ڈیٹ کریں۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاواکے دورے کے موقع پر سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان، اے ڈی سی عمر مقبول، اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف و دیگر افسران بھی موجود تھے۔