کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ کا اجلاس

لاہور (لاہورنامہ)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روز ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور کے انڈر پاسز،فلائی اوورز اور پیڈیسٹرین برجز کی تزئین و آرائش اور مرمت و بحالی کا کام ٹیپا کو سونپ دیا۔ انڈر پاسز،فلائی اوورز اور پیڈیسٹرین برجز کی تزئین و آرائش اور مرمت و بحالی کا کام تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ٹیپا لاہور کے تمام انڈرپاسز پر کام کرے گاتمام انڈر پاسز پر اکٹھے کام شروع کیا جائیگا۔انڈرپاسز و اوور ہیڈ برجز کی تزئین وآرائش کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔

اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر انسداد سموگ کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے انسداد سموگ کیلیے ٹریفک پولیس کے 21سیکٹرز میں 135 رش والے چوکوں میں توسیع کرنے کی منظوری دیدی۔

انسداد سموگ کے تحت چوکوں کی توسیع،چوک ری ماڈلنگ و سلپ روڈ اور جرسی بیریرز لگائے جائیں گے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے شہر بھر میں ٹریفک روانی و انسداد سموگ کیلئے جرسی بیرئرز ٹریفک پولیس کومہیا کررہا ہے۔

اجلاس میں مختلف ترقیاتی سکیموں و منصوبوں کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کالج روڈ کی ری ماڈلنگ و مرمت و بحالی کے کیس کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون کے کمیونٹی سنٹر میں فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیوں و انڈور سپورٹس کی سہولت کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں داتا دربار اور بھائی چوک کے گرد ٹریفک کی بہتر مینجمنٹ کے لیے سڑکوں کی توسیع کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین،کاشف عمران ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔