جاپانی جارحیت مخالف جنگ

چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے، چینی صدر

بیجنگ (لاہورنامہ) ⁠⁠⁠⁠⁠⁠ چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاپوا نیو گنی کی آزادی کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل ڈاڈے کو تہنیتی پیغام بھیجا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلہ اور تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاپوا نیو گنی دونوں ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں اہم ممالک ہیں اور داخلی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ میں وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے امکانات رکھتے ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ وہ ، چین پاپوا نیو گنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور گورنر ڈاڈے کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کے بھرپور فائدے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ۔