لاہور (لاہورنامہ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے 26 روپے پیٹرول مہنگا کرکے غربیوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔
پیڑول مہنگا ہونے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو خون کے آنسوں رونے پر مجبور کردیا ہے۔پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کئی گناہ بڑ چکی ہیں۔بجلی اور پیڑول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے جس کی زد میں عام پاکستانی دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا۔
پیڑول مہنگانہیں ہوا بلکہ اشیاء ضروریہ کی ہر وہ چیز مہنگی ہوئی ہے جو عام آدمی روزمرہ استعمال کرتا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ آٹا، چینی، دالیں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مہنگی بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور جان لیوامہنگائی کیخلاف اہلیان لاہور 21 ستمبر کو احتجاجی دھرنا میں شرکت کریں۔
قائد سراج الحق ملک و قوم کی بہتری کیلئے میدان عمل میں ہے قوم ہمارا ساتھ دے ملک میں جار ی اس ظلم کے نظام کے خاتمہ کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کے باہر تین روزہ احتجاجی دھرنا کی تیاریوں کے سلسلے میں، گجومتہ، قینچی بازار، وحدت کالونی اتوار بازار سمیت شہر بھر مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر شہریوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر لاہور نے دوکانداروں، ریڑھی بانوں، تاجروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں ملاقاتیں اور 21 ستمبر کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ امراء اضلاع،ڈاکٹر محمود خان، اظہر بلال، سیکرٹری سیکرٹری کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان،، امیدوار پی پی 168 احمد سلمان بلوچ،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 159 حافظ لئیق، امید وار صوبائی اسمبلی پی پی 159 حاجی محمد اعجاز اور کارکنا ن و ذمہ داران بڑی تعداد میں موجودتھے۔