لاہو ر(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک کردار گھر نہیں گیا بلکہ قدرت نے اسے اپنے انجام پر پہنچا دیا۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر شیئر کردہ ویڈیو کلپ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا شخص ذلت اور رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کے لئے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں۔
مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف تمام بحرانوں میں مرد بحران ٹھہرے، انہوں نے بہت اتار چڑھا دیکھے مگر ہمیشہ اچھا کم بیک کیا۔