لاہور(لاہورنامہ)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے نگران وفاقی کابینہ کی طرف سے بزنس،سرمایہ کاری اور ورک ویز ا پالیسی میں ترامیم کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویزا پالیسی میں ترمیم سے ملک کے اندرغیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا.
جس سے ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اور ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور حکومت کو قرضوں سے نجات ملے گی۔خادم حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو6ماہ کا بزنس ویزا کی چوبیس گھنٹے میں اجراء سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، تجارتی سہولتی اقدامات،معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے،برآمدات میں اضافہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے .
تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔