بیجنگ (لاہورنامہ)چین (شنگھائی) آزمائشی فری ٹریڈ زون کی تعمیر کی 10 ویں سالگرہ منانے کے لئے منعقدہ فورم میں ، چین (شنگھائی) آزمائشی فری ٹریڈ زون کی تعمیر کی 10 ویں سالگرہ پر وائٹ پیپر اوراس آزمائشی فری ٹریڈ زون کی جدت طرازی اور ترقی کے مثالی کیسز پر مبنی وائٹ پیپر باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔
بد ھ کے روز وائٹ پیپر کے مطابق چین کے پہلے آزمائشی فری ٹریڈ زون کی حیثیت سے شنگھائی آزمائشی فری ٹریڈ زون کا باضابطہ آغاز ستمبر 2013 سے کیا گیا ۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ادارہ جاتی جدت طرازی کے ذریعے شنگھائی آزمائشی فری ٹریڈ زون کے آپریٹنگ ادارے فعال رہے ہیں، غیر ملکی سرمائے کی آمد جاری ہے اور معاشی پیمانے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
2022 کے اختتام تک ، شنگھائی آزمائشی فری ٹریڈ زون میں کل 84 ہزار نئے کاروباری ادارے قائم کیے گئے ہیں ، جو اسی زون میں پچھلے 20 سالوں کے مقابلے میں 2.35 گنا زیادہ ہیں۔ "چین (شنگھائی) آزمائشی فری ٹریڈ زون کی جدت طرازی اور ترقی کے مثالی کیسز” پر مبنی وائٹ پیپر میں اصلاحات اور جدت طرازی کے ایک سو نئے مثالی کیسز پیش کئے گئے ہیں۔