بیجنگ (لاہورنامہ) 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کی شام چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں منعقد ہوگی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایشین گیمز کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ افتتاحی تقریب کی لائیو کوریج کرے گا ، اور سنہوا نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر تصاویر اور متن کے ذریعے تقریب کا احوال پوری دنیا میں دیکھا جائے گا ۔