بیجنگ(لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی معززین کے لیے خیرمقدمی ضیافت کا اہتمام کیا۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ضیافت میں شریک معزز مہمانان گرامی میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورووم سیہامونی، شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما، کویت کے ولی عہد میسل، نیپال کے وزیر اعظم پراچندا، مشرقی تیمور کے وزیر اعظم شانانا، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو، ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر جوہری اور ان کی اہلیہ نورینی، اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام صدر سنگھ اور ان کی اہلیہ وینیتا، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ ، برونائی کے سلطان شہزادہ سوفری، اردن کے شہزادہ فیصل، تھائی لینڈ کی شہزادی سریوانوالی وغیرہ شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم ولمپک کونسل آف ایشیا اور مختلف ممالک اور خطوں کے وفود کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ دنیا کے سامنے "چینی خصوصیات، ایشیائی انداز اور جوش و خروش” کے ساتھ کھیلوں کا ایونٹ پیش کیا جا سکے، اور ایشیائی اور بین الاقوامی اولمپک تحریکوں کی ترقی میں شراکت کو ظاہر کیا جا سکے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایشین گیمز میں ایشیائی عوام کی امن، اتحاد اور رواداری کی خوبصورت خواہش ظاہر ہوتی ہے۔ پچھلی چند دہائیوں میں، ایشیائی خطے نے عام طور پر استحکام کو برقرار رکھا ہے اور اس کی معیشت تیزی سے ترقی کرتی رہی ہے.
جس سے "یہاں کے منفرد خوبصورت مناظر” کا ایشیائی معجزہ تخلیق ہوا ہے۔ ایک ہم نصیب معاشرے میں جہاں پہاڑ اور سمندر جڑے ہوئے ہیں اور لوگ ایک دوسرے سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، ہمیں امن کو فروغ دینے، پڑوسیوں کے ساتھ خیر سگالی اور جیت جیت تعاون کی پاسداری، سرد جنگ اور گروہی تصادم کی ذہنیت کے خلاف مزاحمت، اور ایشیا کی تعمیر کے لیے کھیلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
ہمیں عالمی کی ترقی کے لیے اتحاد کو فروغ دینے، تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنے، "ہمیشہ آگے بڑھنے” کے او سی اے کے نصب العین پر عمل کرنے اور مشترکہ ترقی، کھلے پن اور انضمام کے لیے ایشیا کے راستے کو وسیع سے وسیع تر بنانے کے لیے کھیلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
ہمیں کھیلوں کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا چاہیے، تہذیب میں خود اعتمادی کو بڑھانا چاہیے، تبادلوں اور باہمی سیکھنے پر عمل کرنا چاہیے اور ایشیائی تہذیب کی نئی شان و شوکت کو رقم کرنا چاہیے۔