ہا نگ چو ایشیا ئی گیمز

ہا نگ چو ایشیا ئی گیمز اب تک کے بہترین ایشیائی کھیل ہوں گے، راجہ رندھیر سنگھ

بیجنگ (لاہورنامہ) اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام چیئرمین راجہ رندھیر سنگھ نے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہانگ چو ایشین گیمز اب تک کے بہترین ایشین گیمز ہوں گے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ میں نے بنیادی تنصیبات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ایشین گیمز کے لیے شہریوں کے جوش و خروش کو محسوس کیا ہے۔ رضاکار بھی بہت محنت کررہے ہیں۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ایشیا کے اس عظیم الشان ایونٹ سے لطف اندوز ہوں!