لاہور (لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے مسلم لیگ (ن )کے تمام سینٹرز،سابق ایم این ایز،ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز جو اسوقت بیرون ملک موجود ہیں،3 روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کی ہے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز، سابق ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنما اپنی مکمل توجہ اور محنت قائد مسلم لیگ ن کے پاکستان میں استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے احباب بھی فی الوقت اپنے پروگرام کو منسوخ کر کے عوامی موبلائیزیشن کیلئے اپنے حلقوں میں بھرپور وقت دیں۔
انہوں نے کہاکہ 18 ستمبر کو ہونے والے تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کو مکمل کرکے اسکی رپورٹس صدر پنجاب اور پارٹی آفس کو ارسال کی جائیں۔