نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد (لاہورنامہ)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات کی۔میر چنگیز خان جمالی نے سرفرز احمد بگٹی کو وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی۔

ملاقات میں ملک اور بالخصوص بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں لئے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ شہداد کوٹ تا کشمور روڈ براستہ اوستہ محمد، ڈیرہ اللہ یار اور صحبت پور کو سی پیک منصوبوں میں شامل کیا جائے۔