کسی بھی ملک کے نظام صحت میں فارماسسٹس بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر جاوید

لاہور ( لاہورنامہ)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں ورلڈ فارماسسٹس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فارماسسٹس
کسی بھی ملک کے نظام صحت میں فارماسسٹس بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر جاوید

سیمینار میں فارماسسٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ کسی بھی ملک کے نظام صحت میں فارماسسٹس بنیادی اور اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے نوجوان فارماسسٹس کو جدید ریسرچ کرنی چاہئے۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں فارماسسٹس کا مستقبل بہت روشن ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستانی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے صرف اور صرف جدید ریسرچ ہی واحد حل ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ادویات کا غلط استعمال آج بھی مریض کی موت کی تیسری بڑی وجہ ہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان آبادی کے اعتبار سے 2045 تک دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ ہمیں پاکستانی عوام کو اسی تناسب سے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہیں۔

ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھنے کیلئے نظام صحت کے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ورلڈ فارماسسٹس ڈے کی مناسبت سے سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کے درمیان یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔