بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کا دورہ کیا اور چینی طرز کی جدید کاری کے عمل کو تیز تر کرنے کی رہنمائی فراہم کی ۔
بد ھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ جدت طرازی معاشی ترقی کے لئے اہم محرک قوت ہے۔شی جن پھنگ نے اپنے موجودہ دورے کے دوران نشاندہی کی کہ زے جیانگ کو حقیقی معیشت کو جدید صنعتی نظام کی تعمیر کی بنیاد کے طور پر لینا چاہیے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فرنٹیئر شعبے میں کامیابیوں کو تیز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کو اعلیٰ معیار ، ذہین اور سبز بناتے ہوئے بین الاقوامی مسابقت کے ساتھ متعدد ابھرتے ہوئے اسٹریٹجک صنعتی کلسٹرز اور ڈیجیٹل انڈسٹریل کلسٹرز تخلیق کرنے ہونگے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ جدیدیت کی ترقی میں بیرونی دنیا کے لئے کھلاپن لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زے جیانگ کو ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے میں اپنی کوششیں جاری رکھنا ہونگی۔
شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ زے جیانگ نچلی سطح پر حکومتی نظام اور حکمرانی کی صلاحیتوں کو جدید بنانے میں مزید تجربات کرے گا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روزگار کی ترجیحی پالیسی پر عمل کرنا، کثیر سطحی سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانا اور نچلی سطح پر مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔
صدر شی نے کہا کہ زے جیانگ ایک ایسا صوبہ ہے جو قدیم اور جدید تہذیبوں کو مکمل طور پر یکجا کرتا ہے۔ شی جن پھنگ نے زے جیانگ کو بہترین روایتی ثقافت کی اختراعی ترقی اور چینی تہذیب کی جدید شکل کو مسلسل فروغ دینے کا نیا ثقافتی مشن بھی دیا ہے ۔