لاہور ( لاہورنامہ)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول راوی روڈ کا طویل دورہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کلاس رومز کا معائنہ کیا،بچوں اور بچیوں کے ساتھ ملاقات کی۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کلاس رومز میں آشوب چشم سے متاثرہ بچے وبچیاں دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے دیگر بچوں اور بچیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پنجاب بھر میں سکولوں میں جمعرات سے چھٹی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں سکول جمعرات سے بند رہیں گے جبکہ جمعہ عید میلادالنبی ۖ کی تعطیل ہے ، ہفتہ اور اتوار کو بھی سکول عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بچے 4دن گھر میں رہیں گے تو آشوپ چشم کا پھیلائو کم ہو گا اور امید ہے کہ سوموار کو صورتحال پہلے سے بہتر ہوگی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ سکول کی ہر کلاس میں 6سے7بچے وبچیاں آشوب چشم سے متاثر نظر آئے جبکہ بعض ٹیچرز بھی آشوب چشم سے متاثر تھیں۔