لاہور ( لاہورنامہ)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا دورہ کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کیولری گراؤنڈ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کرنے ہدایت کی۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائےـچیف انجینئر ایل ڈی اے نے خالد بٹ چوک انڈرپاس جبکہ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بنے گاـخالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر تین لین پر مشتمل 742 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جا رہا ہےـ
منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی۔ گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو ں گے۔
وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی لمبائی 540میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گاـ کوشش ہے کہ اکتوبر تک خالد بٹ چوک انڈر پاس شہریوں کے لئے کھول دیں ـ
خالد بٹ چوک گلبرگ، ڈیفنس اور کینٹ کو لنک کرتا ہےـ کوشش ہے گھوڑا چوک پراجیکٹ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر کے لاہور کے شہریوں کو خوشخبری دیں ۔ دونوں پراجیکٹس پر دن رات کام جاری ہے ـ کوشش ہے کہ معیاراور ایس او پیز کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں پراجیکٹس جلد مکمل کئے جائیں ـ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اگلے چند روز میں کچھ روڈز کھول دیئے جائیں گےـ