عوامی جمہوریہ چین

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے ضیافت کا انعقاد

بیجنگ (لاہورنامہ) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے 28 تاریخ کو بیجنگ میں ایک ضیافت کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس ضیافت میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے، مشترکہ خوشحالی کو ٹھوس طور پر فروغ دینا چاہیے اور لوگوں کے فائدے، خوشی اور سلامتی کے احساس کو مسلسل بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چین "ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری رکھے گا، "ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے والے محب وطن” اور "مکاؤ پر حکمرانی کرنے والے محب وطن” کے اصولوں کو نافذ کرے گا، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کی شرکت کی حمایت کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک چین کے اصول اور سال 1992 میں طے پانے والے اتفاق رائے کی پاسداری کرنی چاہیے، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینا چاہیے، چینی قوم کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے اور دونوں کناروں کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنا چاہیے۔ چین کی مکمل وحدت عوام کی امنگ، وقت کا رجحان اور تاریخ کا ناگزیر حصہ ہے اور اسے کسی طاقت سے نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین پرامن ترقی پر قائم رہے گا، باہمی فائدے کے نتائج کی کھلی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرے گا، بین الاقوامی انصاف و عدلیہ کو برقرار رکھتے ہوئے حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرے گا۔انہوں نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی اپیل بھی کی۔