بیجنگ (لاہورنامہ)چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر صدرعارف علوی کو ہمدردی کا پیغام بھیجا۔
ہفتہ کے روز چا ئنہ میڈ یا گروپ کے مطا بق اپنے پیغام میں چینی صدر نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔
انھوں نے کہا کہ چین کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور ملک کے استحکام اور سلامتی کے لئے پاکستان کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا رہےگا۔
چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اپنے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔