چین کے قیام کی سالگرہ

ہانگ کانگ ، چین کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

ہا نگ کا نگ (لاہورنامہ) ہانگ کانگ کی حکومت نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے مرکزی گولڈن بوہینیا اسکوائر پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین لیانگ چن اہنگ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو لی جا چھاو، ہانگ کانگ میں مرکزی حکومت کے نمائندہ دفاتر کے ذمہ دار افراد،ہانگ کانگ حکومت کے اہم عہدیداران، ایگزیکٹو کونسل کے ارکان اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

پرچم کشائی کی تقریب کے بعد مہمانوں نے ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔