چائنا میڈیا گروپ

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ثقافتی تبادلوں پر ایک اہم پروگرام پیش کیا گیا

بیجنگ (لاہورنامہ) دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے مشترکہ طور پر ویڈیو پروگرام ” ہم آہنگی” پیش کیا۔ پروگرام میں سربیا، قازقستان اور لاؤس سمیت بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے مہمانوں نے کلچرل سلک روڈ کے حوالے سے مختلف تہذب و ثقافت کے مابین تبادلے کی کہانیاں پیش کیں۔چینی اور غیرملکی فنکاروں نے اسٹیج پر مختلف تہذیب و ثقافت کےحسن کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شاندار شو پیش کیا۔

یہ پروگرام پانچ اکتوبر رات آٹھ بجے چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہوگا۔