بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کے دوست ہمسایہ اور مخلص دوست کی حیثیت سے چین افغان عوام سے زلزلے کے باعث تباہی پر ہمدردی کااظہار کرتا ہے ،ہم نے ہر سطح پر افغانستان کے ساتھ گہری تعزیت کے اظہار سمیت مختلف چینلز کے ذریعے افغانستان کی مدد بھی کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین افغانستان کی ضروریات اور اپنی صلاحیت کے مطابق افغانستان کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔