اولین ترجیح فلسطین کی جنگ

ہماری اولین ترجیح فلسطین کی جنگ کے لامحدود پھیلاو کو روکنا ہے، وانگ ای

بیجنگ (لاہورنامہ) چین-یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور یورپی یونین کے امورِ خارجہ و سلامتی پالیسی کے نمائندہِ اعلی جوزیف بوریل نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فلسطین اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال نازک ہے۔

ہماری اولین ترجیح جنگ کے لامحدود پھیلاو کو روکنا اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کرنا ،بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا اور شہریوں کے تحفظ کی مکمل ضمانت دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ممالک کو صبرو تحمل سے کام لیتے ہوئے واقعیت پسندی اور شفافیت کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ تنازعات میں کمی لائی جائے ۔

وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔