وکرما سنگھے, بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر

چین اور سری لنکا نے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سےمتعدد نتائج حاصل کیے، وکرما سنگھے

کو لمبو (لاہورنامہ) سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کورونا وبا نے ہر ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سری لنکا جیسے کم اور متوسط آمدن والے ممالک کو قرضوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔

نئی مشکلات اور بڑے عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، ہم "بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے ذریعے مشترکہ حل تلاش کرنے کی امید کرتے ہیں.

70 سال قبل چین اور سری لنکا نے "چاول ، ربڑ معاہدے” پر دستخط کیے تھے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کا دروازہ کھل گیا تھا ۔

اس حوالے سے وکرما سنگھے نے کہا کہ ‘ چاول ،ربڑ معاہدے’ نے سری لنکا کی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ سری لنکا کو چاول کی ضرورت ہے اور چین کو ربڑ کی ضرورت ہے۔

ہم نے ایک دوسرے کی مدد کی ہےاور "چاول ربڑ معاہدے ” کے جذبے کو جاری رکھنے کے لیے ، ہم "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو میں شامل ہوئے ہیں۔ ہم نہ صرف تجارت کے شعبے میں بلکہ انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے شعبے سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین اور سری لنکا نے مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں متعدد نتائج حاصل کیے ہیں۔